جیف بیزوس اور لارین سانچز کی وینس میں شادی، عوام میں غم و غصہ، شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jeff Bezos and Lauren Sanchez Wed in Venice Amid Public Outrage and Fierce Protests
ONLINE

ایمیزون کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل جیف بیزوس نے معروف صحافی اور سابق اینکر لارین سانچز سے اٹلی کے تاریخی شہر وینس کے ایک نجی جزیرے پر شادی کر لی۔

یہ تقریب انتہائی پُرتعیش انداز میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی لیکن دوسری جانب شہر میں احتجاجی مظاہرے اور تنقید کا ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔

جیف بیزوس نے شادی سے ایک دن قبل وینس کی خوبصورتی پر حیرت کا اظہار کیا دوسری جانب ایک احتجاجی نعرے میں سان مارکو کی مشہور گھنٹی ٹاور پر سبز روشنیوں سے لکھا گیانہ بادشاہ، نہ بیزوس۔

شادی کی تصاویر لارین سانچز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس اور جیف بیزوس سیاہ سوٹ میں دکھائی دیے۔

اطلاعات کے مطابق تقریب جزیرہ سان جیورجیو ماجیور پر منعقد ہوئی، جہاں معروف اطالوی اوپیرا گلوکار آندریا بوچیلی کے بیٹے میتیو بوچیلی نے گیت پیش کیے۔ دعوت میں مہمانوں کے لیے مشہور شیف فابریزیو میلینو نے عشائیہ تیار کیا جبکہ کیک فرانسیسی پیسٹری ماہر سیڈرک گرولے نے بنایا۔

دعوت میں شرکت کرنے والوں میں کم اور خلوے کردیشن ، اوپرا ونفرے، اورلینڈو بلوم، اردن کی ملکہ رانیہ، امریکی فٹبال اسٹار ٹام بریڈی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کُشنر شامل تھے۔

شہر کے ایک مشہور پیسٹری ساز “روزا سالوا” نے 19ویں صدی کے “ماہی گیروں کے بسکٹ” تیار کیے جو مہمانوں کو تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔ ان میں وینس کی مشہور ہاتھ سے بنی ہوئی شیشے کی اشیاء بھی شامل ہوں گی۔

اگرچہ بیزوس اور سانچز نے وینس کو 30 لاکھ یورو کا عطیہ دیا ہے اور مقامی کاریگروں کو ملازمت دی گئی ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سب دکھاوا ہے۔ ماحولیاتی کارکنوں نے اس موقع پر آنے والے 95 سے زائد نجی طیاروں اور میگا یاٹس سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

وینس دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کی میزبانی کرتا ہے اور اس شہر نے ماضی میں بھی ہالی وُڈ کے ستاروں کی تقریبات دیکھی ہیں، جن میں 2014 میں جارج کلونی کی شادی شامل ہے۔

اٹلی کی وزارتِ سیاحت کے مطابق، بیزوس کی شادی سے شہر کو تقریباً ایک ارب یورو کا فائدہ ہو سکتا ہے، جن میں سے زیادہ تر میڈیا کوریج سے حاصل ہوں گے۔

مگر احتجاجی بینرز پر لکھا گیا کہ جب آپ یہ پڑھ رہے ہیں، جیف بیزوس کی دولت آپ کی ماہانہ تنخواہ سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

دوسری طرف ایک مقامی دکاندار نے اس تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ وہ سیاح ہیں جو کچھ خرچ کیے بغیر آ جاتے ہیں، جبکہ ایسے ایونٹس شہر کی معیشت اور وقار کو بہتر بناتے ہیں۔

ادھر اٹلی کی وزارت صحت نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر وینس کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کا اثر جنوبی یورپ کے بیشتر علاقوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

Related Posts