سیکورٹی خدشات کے باعث بند جدہ ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکورٹی خدشات کے باعث بند جدہ ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا
سیکورٹی خدشات کے باعث بند جدہ ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا

ریاض:سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے بند جدہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کئی گھنٹوں بعد پروازوں کے لیے بحال کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیش نظر جدہ ائیرپورٹ کو ہر قسم کی پرازوں کے لیے بند کیا گیا اور کسی بھی پرواز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دنیا بھر سے جدہ کی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے لیے بھیجا گیا، بیشتر پروازوں کو مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

بعدازاں سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔جدہ کا کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ساڑھے 5 گھنٹے تک بند رہا۔

مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجکر 3 منٹ پر سعودی ائیر لائن کی کارگو فلائٹ نے لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایس وی 954 نیروبی سے وطن واپس واپس پہنچی، 25 منٹ تک ہوا میں چکر کاٹنے والی ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز بھی 3 بجکر 5 منٹ پر لینڈ کر گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر،ایران کے 31میں سے 23صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts