کراچی : جے ڈی سی فاؤنڈیشن 14 اگست کی صبح سے شہر بھر میں صفائی 3 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر رہی ہے، تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں، جمعہ 14 اگست کو 3 روزہ صفائی کا باقائدہ افتتاح ظفر عباس کریں گے۔
اس حوالے سے جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سےشہر قائد گندگی کا شکار ہے اور صفائی ستھرائی کا کوئی بہتر انتظام نہیں کیا جارہا ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جے ڈی سی فاؤنڈیشن نے جس طرح تین سال قبل اب ہوگا صاف کراچی مہم کا آغاز کیا تھا اسی طرح ایک بار پھر 14 اگست سے 16 اگست تک تین روزہ صفائی مہم کا آغاز پورے شہر کی سطح شروع کر رہا ہے۔
جے ڈی سی فاونڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس صفائی مہم میں شہر بھر میں رضاکاروںکی ایک بڑی تعداد حصہ لے گی، اس مہم کو کامیا بی سے ہمکنار کرنے کے لیےرضا کاروں کو ڈمپر، شاؤل، کرین ، ٹرالیاں،بیلچے وغیراور دیگر سامان مہیا کیا جائے گا۔
مہم میں عوام میں یہ شعور بھی اجاگر کیا جائے گا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لیے جگہ جگہ کچرا نہ پھینکیں اور مقررہ مقامات تک جا کر کچرا پھینکا جائے تاکہ اسے آسانی سے متعلقہ محکمے ٹھکانے لگانے کےلیے اٹھا سکیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں لوڈشیڈنگ :سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کردی