جاز نے کورونا متاثرہ طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے جاز پڑھو مہم کا آغاز کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jazz padho campaign launch for covid 19 affected students

کراچی :کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمپنی جاز نے حال ہی میں شروع کی جانے والی جاز پڑھو مہم کے تحت طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

اس مہم میں سستے ہفتہ وار اور ماہانہ ڈیٹا پیکیجز، جاز پڑھو کے نام سے ایپ اور سب سے سستا4G ڈیجیٹل فون شامل ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے مارچ میں تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں تھیں۔

ادارے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی طرف رجوع کررہے ہیں تواس کو آسان بنانے اور طلباء کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے سبسڈی والے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے، جاز نے طلباء کی سہولت کے لئیرعایتی ہفتہ وار اور ماہانہ پیکجز کو متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بلا تعطل آن لائن کلاسز دوبارہ شروع کرسکیں۔

ماہانہ سپریم بنڈل444روپے میں 50 رعایتی قیمت پر 20 جی بی ڈیٹا مہیا کرتا ہے، جبکہ ہفتہ وار پیکیج 95 روپے کی مناسب قیمت پر 10 جی بی ڈیٹا آن لائن کلاسوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

اسی طرح اسمارٹ فونز یا پی سی کے بغیر طلباء کے لئے ، جازدنیا کے سب سے سستے اسمارٹ فیچر فون، جاز ڈیجیٹل 4 جی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ فون تمام جاز فرنچائزز، اور دکانوں پر1799 روپے میں دستیاب ہے۔

جاز نے’ جاز پڑھو ‘کے نام سے ایک ایجوکیشن ایپلیکیشن بھی شروع کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن طلباء کو 1 سے 12 کلاس تک ویڈیو لیکچر اور کوئزز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ سیکھنے کے وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے ڈیٹا پیکیج کی ضرورت نہیں، یہ ایپ آسانی سے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

جاز کے سی ای او عامر ابرہیم کاکہنا ہے کہ’’اس وقت پاکستان میں آن لائن تعلیم کے حصول کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز کا فی نہیں ہیں۔ بدقسمتی سے وبائی مرض نے ملک میں پہلے سے ہی موجود ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھاوا دیا ہے۔

بہت سارے طلباء خصوصا دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے ولے طلبا اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں‘‘ ۔انہوں نے مزیدکہا کہ، ’’ ضروری وسائل اور ڈیجیٹل ٹولز رکھنے والے سرکردہ موبائل آپریٹر کی حیثیت سے یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے‘‘۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں آن لائن کیش ٹرانسفر کی دکانیں کھولنے کی اجازت

ان غیر معمولی حالات میں جاز اپنے صارفین کی جنون کی حد تک خدمت کے نظریہ پر قائم ہے اور ایسے حالات میں طلبہ کی ضروریات کو پورا کرکے تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

Related Posts