جاز نے 6 کروڑ 92 لاکھ صارفین حاصل کرنے کیلئے 14 ارب روپے خرچ کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاز نے 6 کروڑ 92 لاکھ صارفین حاصل کرنے کیلئے 14 ارب روپے خرچ کردئیے
جاز نے 6 کروڑ 92 لاکھ صارفین حاصل کرنے کیلئے 14 ارب روپے خرچ کردئیے

اسلام آباد: پاکستان کی مشہورومعروف 4 جی آپریٹر اور انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس مہیا کرنے والی کمپنی جاز نے 6 کروڑ 92 لاکھ صارفین حاصل کرنے کیلئے 14 ارب روپے سے زائد رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف موبائل کمپنی موبلنک جاز کی طرف سے یہ اعلان 30 اپریل کے روز سامنے آیا۔ جاز کا کہنا ہے کہ ہم نے رواں مالی سلا کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 92 لاکھ صارفین حاصل کیے جس کیلئے ہمیں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا پڑی۔

اربوں کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جاز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد میں 11 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 4 جی انٹرنیٹ صارفین میں 62 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین میں مجموعی طور پر 17 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاز نے 14 اعشاریہ 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکے ملک بھر کے 61 فیصد صارفین کا اعتماد حاصل کیا اور فی صارف ڈیٹا کے استعمال میں بھی 4 اعشاریہ 5 جی بی کا اضافہ دیکھنے میں آیا جو جاز کے نزدیک ایک حوصلہ افزاء صورتحال ہے۔

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی کا ہمیشہ سے ہی یہ نظریہ رہا ہے کہ ہم اپنے نیٹ ورک کو پاکستان کے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچائیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں انقلابی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران انٹرنیٹ کا استعمال بے تحاشہ بڑھ گیا۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں جاز کیش کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لوگ ڈیجیٹل ادائیگی کی طرف زیادہ دھیان دے رہے ہیں۔ اپنے صارفین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے جاز نے 4 جی اور جاز کیش کے ذریعے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے صارفین کو اکاؤنٹس فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی شاپنگ،  تاجر برادری کا یکم مئی پر مارکٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

Related Posts