جیا بچن کا شاہ رخ خان پر غصہ اگر میرے گھر ہوتے تو تھپڑ مار دیتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی وڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور جیا بچن کے درمیان ہمیشہ سے ایک قریبی تعلق رہا ہے، لیکن ماضی میں جیا بچن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر شاہ رخ ان کے گھر ہوتے تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے یہ بات اپنی بہو ایشوریا رائے کی وجہ سے کہی تھی۔ شاہ رخ خان اور ایشوریا نے کئی کامیاب فلموں میں ساتھ کام کیاہے،جیسے جوش ، محبتیں اور دیوداس تاہم، 2000 کی دہائی کے اوائل میں دونوں کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات خراب ہو گئےتھے۔

ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں پانچ فلموں سے نکال دیا گیا تھا، جن میںچلتے چلتے اور ویر زارا شامل تھیں۔ بعد میں، شاہ رخ خان نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد جونیئر این ٹی آر حیران، پوجا بھٹ نے ایکشن اور تحفظ کا مطالبہ کر دیا

2008 میں ایک انٹرویو کے دوران جیا بچن نے کہا کہ وہ (شاہ رخ) میرے گھر آتے تو میں انہیں تھپڑ مار دیتی، جیسے میں اپنے بیٹے کو مار سکتی ہوں ۔

انہوں نے شاہ رخ کے ایشوریا کے حوالے سے دیے گئے بیانات پر مایوسی کا اظہار بھی کیاتھا۔

رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان 2007 میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی میں شریک نہیں ہوئےتھے، حالانکہ ان کے بچن خاندان سے گہرے تعلقات تھے۔ جیا بچن نے اس پر کہا کہ اگر ممکن ہوتا تو وہ شادی کی تاریخ تبدیل کروا کر شاہ رخ کو مدعو کرتیں۔

Related Posts