اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، جواد احمد کا لیسکو عملے پر حملہ، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jawad Ahmed attacks LESCO staff after wife’s beauty parlor caught stealing electricity

گلوکار جواد احمد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو جوہر ٹاؤن میں اپنی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری کی جانچ کے دوران لاہور الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی کے عملے پر حملہ کیا۔

جانچ کے دوران بجلی کی چوری کا انکشاف ہوا کیونکہ پارلر کا میٹر تبدیل شدہ پایا گیا، جس میں سے ایک فیز غیر فعال تھا۔

لیسکو کے اہلکاروں کے مطابق جواد احمد جانچ کے دوران غصے کی حالت میں موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر عملے سے تبدیل شدہ میٹر چھین لیا۔

قاتلانہ حملے کے بعد سیف علی خان کی دو سرجریاں، حالت اب کیسی ہے؟

رپورٹس کے مطابق برابری پارٹی پاکستان کے رہنما نے اس کے بعد دو لیسکو میٹر ریڈرز، اصغر اور شاہد پر حملہ کیا اور پھر میٹر اور اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔

واقعے کے بعدلیسکو کے عملے نے تبدیل شدہ میٹر کی رپورٹ سینئر حکام کو دی جو بعد میں موقع پر پہنچ گئے۔ نواب ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جواد احمد کے خلاف لیسکو کے عملے پر حملہ کرنے اور بجلی کی چوری میں ملوث ہونے کی شکایت درج کی گئی ہے۔

Related Posts