مشہورومعروف گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو وطن کا غدار اور ملک فروش قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکار جواد احمد نے کہا کہ لوگ میرے گانے “تم جیتو یا ہارو سنو، ہمیں تم سے پیار ہے” کو عمران خان جیسے آئین شکن، غدارِ وطن، ملک فروش اور عوام دشمن کی ویڈیوز پر لگا رہے ہیں۔
مذاق مہنگا پڑ گیا، جواد احمد کا ابرار الحق پر بیہودہ موسیقی سے اربوں کمانے کا الزام
جولوگ بھی میرےگانے”تم جیتویاہاروسنو” کوعمران خان جیسےآئین شکن، غدار وطن،ملک فروش، عوام دشمن کی وڈیوز پرلگارہےہیں وہ یہ جان لیں کہ اگر دنیا ختم ہو جاۓ اور یہ اس میں باقی بچنے والا آخری آدمی ہو تب بھی میں اس جھوٹے منافق کو اپنے اس گانے کے قابل نہیں سمجھوں گا۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) April 10, 2022