جاوید شیخ کے غیرازدواجی تعلقات پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید شیخ کے غیرازدواجی تعلقات پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان کے سینیئر و معروف اداکار جاوید شیخ نے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں بات کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بڑے دلچسپ تبصرے کیے۔

حال ہی میں اداکار کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے غیرازدواجی تعلقات کے بارے میں بات کی تھی۔

جاوید شیخ نے کہا تھا کہ کیریئر کے دوران انہیں بہت سی اداکارائیں اچھی لگتی تھیں اور بقول اُن کے یہ فطری عمل ہے، لوگوں کے تعلقات ہوتے ہیں لیکن وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو شادیاں کیں، ایک سے اُن کے دو بچے ہیں مومل اور شہزاد جبکہ دوسری شادی انہوں نے سلمیٰ آغا سے کی تھی جو کہ ختم ہوگئی تھی۔

 جاوید شیخ نے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سلمیٰ آغا سے طلاق ہوئی تھی تو وہ بہت زیادہ صدمے میں چلے گئے تھے جس دوران اُن کی ایک ساتھی اداکارہ نیلی نے اداکار کا غم کرنے میں اُن کی مدد کی تھی۔

مزید برآں جاوید شیخ نے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود کبھی کسی لڑکی سے رابطہ نہیں کیا بعدازاں لڑکیاں اُن سے رابطہ کیا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ کا تھپڑ حقیقی تھا یا جعلی، نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا

دریں اثناء اداکار کے اس انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اُن پر تنقید کررہے ہیں، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے غیرازدواجی تعلقات پر لوگ تالیاں بجا رہے ہیں جبکہ اس بات پر تو اداکار کو جوتے پڑنے چاہئیں۔

Public Criticizes Javed Sheikh For Bragging About Extramarital Affairs

Public Criticizes Javed Sheikh For Bragging About Extramarital Affairs

Related Posts