کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنی فلم ‘وجود’ میں اپنے ہی صاحبزادے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔
جاوید شیخ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے اور بیٹے کو فلم میں کاسٹ نہ کیے جانے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے فلم ‘وجود’ پر کام شروع کیا تو میرے اپنے ہی گھر میں جھگڑا ہوگیا۔ سب کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکار دانش تیمور کیوں ہیرو ہیں شہزاد شیخ کیوں نہیں؟
جاوید شیخ نے کہا کہ پھر میں نے سب کو سمجھایا کہ اس کردار کے لیے شہزاد مناسب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹا ہونے کی وجہ سے شہزاد کو فلم میں کوئی کردار نہیں دے سکتا ، اگر مجھے ایسا لگے گا کہ شہزاد کے لیے کوئی کردار مناسب ہے تب میں اسے ضرور لاؤں گا لیکن اس کے بغیر میں ایسا نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی