کراچی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
جاوید میانداد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے وہ بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔
جاوید میانداد نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اچھی قیادت کررہے ہیں انہیں اس وقت تک ٹیم کا کپتان رہنا چاہیے جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو جاتے۔
میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے اور اس کا سہرا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اور ہمارے نمبر ون کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ٹیم کی شاندار قیادت کی اور اہم بات یہ ہے کہ وہ خود بھی اچھا پرفارم کررہا ہے وہ قیادت بھی کرتے ہیں اور اپنی اننگز بھی عمدہ طریقے سے آگے لے کر چلتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ: بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے