سابق وزیر جاوید لطیف نے شہباز شریف حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فتح جنگ میں 6 مئی کو مریم نواز تاریخ ساز جلسہ کریں گی۔جاوید لطیف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سبکدوش ہوجانے والی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو بھائی کی حکومت میں کوئی ریلیف نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ شہباز شریف اور اتحادی حکومت ناکام رہی، کیونکہ ہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بغیر قوم کو 2017 والا پاکستان نہ لوٹا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

 نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق

گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ نواز شریف کو بھائی شہباز شریف کی حکومت میں کوئی ریلیف ملا تو یہ بات غلط ہے۔ حکومت کسی کی بھی ہو، ہم آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں۔ نظامِ عدل کے پلڑے برابر ہونا ضروری ہے۔

سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ یہ غلط ہوگا کہ 9 مئی واقعے کے مقدمات کو ضمانت تک محدود رکھا جائے۔ عمران خان کے پاس دفاع اور اپیل کا حق آج بھی موجود ہے تاہم نواز شریف حقِ دفاع اور حقِ اپیل سے محروم تھے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے سزا سنی اور پھر بیٹی کے ساتھ پاکستان آگئے، سابق وزیر اعظم کیلئے الگ قانون بنائے جاتے ہیں، عجیب طریقے سے انصاف کیا جاتا ہے۔ یہ کہنے میں عار نہیں کہ 15ماہ کی شہباز شریف حکومت ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ناکام رہے کیونکہ نواز شریف کے بغیر قوم کو 2017 والا پاکستان نہیں دیا جاسکتا۔ نواز شریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے۔ 9مئی کے واقعات کے بعد ادارہ غیر سیاسی ہوچکا ہے۔ اس سے قبل کچھ لوگ عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ 

Related Posts