پاکستان میں پابندی کا شکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی۔
اس سے قبل فلم ’جاوید اقبال‘ کو پاکستان میں ریلیز کیلئے سینسر بورڈ سے ابھی اجازت نہیں ملی تھی۔ فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال مغل‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔ جاوید اقبال مغل‘ 100 بچوں کے قتل اور ان کے ’ریپ‘ کا مجرم تھا۔
علی سیٹھی کامغلیہ طرز کا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا
فلمساز ابو علیحہ نے سیریل کلرجاوید اقبال کی زندگی کے چند واقعات سے فلم کی شکل میں پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، اس فلم کا نام جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلررکھا گیاتھا لیکن اس وقت کی پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم اب ککری کے نام سے فلم کو ایک بار پھر 19 مئی کو نمائش کے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔