جاوید اختر نے پاکستان کے بارے میں بہت ہی احمقانہ بات کہی، یاسر حسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین کا بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان سے متعلق متنازع بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔

حال ہی میں یاسر حسین نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں پر انہوں نے بھارتی مصنف جاوید اختر کے بیان پر اپنا رد عمل دیا۔یاسر حسین نے کہا کہ میں فن اور فنکار کو الگ الگ دیکھتا ہوں، میرے نزدیک جاوید اختر نے جو کچھ کہا اس کا ان کے کام سے کوئی تعلق نہیں، مجھے اب بھی ان کی فلمیں پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جاوید اختر نے بہت ہی احمقانہ بات کہی ہے لیکن جو کچھ بھی کہا ہے وہ انتہائی دباؤ میں کہا ہے، یہ باتیں کہہ کر انہوں نے حقیقت میں اپنی زندگی اب آسان کر دی ہے، اب ان کی اور انکے بچوں کی زندگی بھارت جیسے ملک میں آسان ہو جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ایسا بیان جان بوجھ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لائیو شو میں شیخ قاسم کے سمیع خان سے متنازعہ سوالات، فنکار برادری نالاں

یاسر حسین نے کہا کہ یہاں میں اپنے پاکستانیوں کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان میں مہمان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی، لاہوریوں نے حسن سلوک کا مظاہرہ کیا اور امن کا عظیم پیغام دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیض فیسٹیول میں جاوید اختر نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی حملوں کے دہشت گرد پاکستان میں گھوم پھر رہے ہیں اور اس پر انہیں شوبز ستاروں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Posts