آرمی چیف سے پشاورزلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے پشاورزلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات
آرمی چیف سے پشاورزلمی کے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جاوید آفریدی نے حوصلہ افزائی کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کردار پر کرکٹرز کو سراہا۔

انہوں نے پی ایس ایل کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔

جنرل باجوہ سے گفتگو میں مہمان کرکٹرز نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے اس موقع پر پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان اپنے دوسرے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان میں ہمارے تجربات بہت ہی یادگار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ای سی سی نے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ گروپ تصویر بھی بنوائی۔

Related Posts