جاوید آفریدی امارات کااعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Javed Afridi golden visa

دبئی: متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا،جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور بزنس سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور کامیابی حاصل کرنے پر ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے اخبارکو خصوصی انٹرویو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ گولڈن ویزا جاری کرنے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوردبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم اورابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا بھی شکرگزار ہوں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں نے اپنے ملک میں میں تمام شہریوں کا ہمیشہ بھرپور خیال رکھا ہے اور ان کے ویژن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن ہے اور خصوصاً کورونا وائرس کی وبا ء کے دوران بھی یواے ای کی حکومت نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ بطور پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ جات میں روابط بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

جاوید آفریدی نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کو کو کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے، جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں تو پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد کیا جائے ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی ان کے دل کے بہت قریب ہے،خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے اور یہاں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے وہ اس صوبے اور پشاور شہر سے بخوبی واقف ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں بسنے والے کیا سوچتے ہیں اور ان کے کیا احساسات ہیں ۔

خیبر پختونخوا نے طویل عرصہ دہشت گردی کا سامنا کیا،مجھے خوشی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے اب امن قائم ہے اور صورتحال مزید بہتری کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ پشاور زلمی اگلے سال اپنے میچزاپنے ہوم گراؤنڈ پشاور میں کھیلے گی۔

Related Posts