جاوید آفریدی کا نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جاوید آفریدی کا نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کا اعلان
جاوید آفریدی کا نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان میں فٹبال سرگرمیوں کو رواں دواں رکھنے اور کھیلوں سے لگاؤ کے اظہار کے طور پر نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال کے حالیہ تنازعات پر افسوس ہوا لیکن کھیل جاری رہنا چاہیے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا نیشنل ویمن فٹبال پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ منسوخ ہونیوالی نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے اور ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دو گروپس میں تنازع کے بعد کراچی میں جاری ویمن فٹبال چمپئن شپ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔جس کے بعد ہم نے اسے اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے گول نہ ملنے پرمیدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد