اسلام آباد :سوزوکی کمپنی سندھ کے پسماندہ علاقے کے ہندو نوجوان کی صلاحیتوں کی معترف، اپنے ملک میں بیروزگار نوجوان کو جاپانی کمپنی نے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔سوشل میڈیا پر ہندو نوجوان کی بیرون ملک روانگی کے چرچے ہونے لگے۔
سندھ کے پسماندہ ضلع سے تعلق رکھنے والے غریب ہندو نوجوان برت کمار نے سندھ انجینئرنگ یونیورسٹی سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک میں نوکری کی تلاش شروع کردی ۔
انجینئر یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے کئی سال تک نوکری کے لیے مارا مارا پھرتا رہا لیکن اپنے ملک میں نوکری نہ ملی تو پھر اس نوجوان نے سوزوکی کمپنی میں جاب کے لیے اپلائی کیا تو جاپانی سوزوکی کمپنی نے نوجوان کی صلاحیت اور بہترین ذہانت کو بھا نپتے ہوئےفوری طور پر نوکری دے دی ۔
سوزوکی کمپنی نے نوجوان کو ہنگامی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے کنٹریکٹ سائن کرایا اور سہولیات بھی دے دیں اور اب وہ جاپان جا چکا ہے ۔ہمارے ملک میں ایسے بے شمار نوجوان موجود ہیں جو موقع نہ ملنے کے باعث اپنی قابلیت دکھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ریلوے افسران وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی شکایات کو ہوا میں اڑانے لگے