جاپانی کمپنی نے 1گھنٹہ 20 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
جاپانی کمپنی نے 1گھنٹہ 20 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا
جاپانی کمپنی نے 1گھنٹہ 20 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 1 گھنٹہ 20 منٹ میں بتا سکتا ہے۔

جاپانی کمپنی کاواساکی کا کہنا ہے کہ روبوٹ مریض کے ناک اور حلق سے نمونے لینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتا سکتا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیار کیا گیا روبوٹ جاپان میں اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

کاواساکی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روبوٹ 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق روبوٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے ،جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کردیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچایا جاسکتا ہے جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوں گے۔

Related Posts