جلال آباد: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت چھ افرادہلاک ہو گئے۔
ناکامورا 2008ء میں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے تھے، تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایاکہ واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق