جاپان کو بڑے پیمانے پر غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

  جاپان کی کابینہ نے غیرملکی  ملازمین کیلئے طویل مدتی ورک ویزا کے اجرا کے منصوبے کو مںظور کرلیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ملک کی متعدد صنعتوں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جو ملک میں ملازمین کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو طویل مدتی ورک ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

با حجاب نابینا انڈونیشین لڑکی نے آواز کے جادو سے امریکا پر سحر کر دیا

کابینہ میں وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے جاپان میں غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں ملازمین کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کی موجودگی ناگزیرہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منظور شدہ منصوبے کو 11 بڑی صنعتوں تک پھیلاتا ہے جس میں ماہی گیری، زراعت، اور ہوٹلز کے شعبہ جات بھی شامل ہیں جبکہ یہ منصوبہ کلاس 1 کے ویزا ہولڈرز کو طویل مدتی رہائش کے لیے درخواست دینے کے قابل بھی بناتا ہے۔ منصوبہ اس موسم خزاں سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

Related Posts