نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی جاپان میں زلزلہ آگیا۔ ملک میں 1 ہی روز میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 30افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاپان میں متعدد بلند عمارات گر گئیں۔ ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ لگ گئی۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں بھی بلند ہوئیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ4MDMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDgwMyAtINiv2YbbjNinINio2r7YsSDZhduM2rog2YbYptuSINiz2KfZhCDaqduMINii2YXYryDZvtixINis2LTZhtiMINmE2KfYptm5INi02Ygg2KfZiNixINii2KrYtCDYqNin2LLbjCDaqdinINmF2LjYp9uB2LHbgSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ4MDQsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvMjAyNC1XZWxjb21lLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYr9mG24zYpyDYqNq+2LEg2YXbjNq6INmG2KbbkiDYs9in2YQg2qnbjCDYotmF2K8g2b7YsSDYrNi02YbYjCDZhNin2KbZuSDYtNmIINin2YjYsSDYotiq2LQg2KjYp9iy24wg2qnYpyDZhdi42Kfbgdix24EiLCJzdW1tYXJ5Ijoi24zZiNix2b4g2LPZhduM2Kog2K/ZhtuM2Kcg2KjavtixINmF24zauiDZhtim25Ig2LPYp9mEINqp24wg2KLZhdivINm+2LEg2KzYtNmGINmF2YbYp9uM2Kcg2q/bjNin2Iwg2YTYp9im2bkg2LTZiCDYp9mI2LEg2KLYqti0INio2KfYstuMINqp2Kcg2YXYuNin24HYsduBINio2r7bjCDaqduM2Kcg2q/bjNin25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہروں کی بلندی 1 میٹر سے زائد رہی۔ زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بلیک آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
لاکھوں جاپانی شہری بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند رہی۔ جاپانی وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم فومیو کیشیدہ کا کہنا تھا کہ زلزلے سے ملک میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو زندہ نکالنے کیلئے کم وقت رہ گیا جس کے نتیجے میں زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔