جاپان نے پاکستان کو سترہ کروڑ ڈالر قرض کی واپسی کیلئے رعایت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان اورجاپان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پاکستان کو 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرضے ادائی میں مزید رعایت مل گئی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور جاپان کی امدادی ایجنسی (جائیکا) کے درمیان طے پانے والے جی 20 فریم ورک کے تحت 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی موٴخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کی 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی موٴخر ہوگی، یہ رقم جولائی اور دسمبر 2021 سے قابل ادا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض ادائیگی میں ایک سال کی مزید رعایت بھی مل گئی اور اب 6 سال میں رقم ادا کرنا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق قرض ادائیگی نیم سالانہ قسطوں میں کی جائے گی۔

Related Posts