معاہدہ طے ہوگیا، جاپان پاکستان کو 23 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان، پاکستان کو 23 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
جاپان، پاکستان کو 23 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

اسلام آباد: جاپان انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پاکستان کو 23 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان ایک معاہدے طے پایا گیا ہے، جس کے تحت جاپان کی حکومت انسانی وسائل کی ترقی کیلیے اسکالرشپ کے منصوبے کیلئے پاکستان کومجموعی طورپر 23 لاکھ امریکی ڈالرکی امدادفراہم کرے گی۔

وزارتِ اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن اسداحیاالدین جبکہ جاپان کی جانب سے جاپان کے سفارت خانے کے ناظم الامورایشی کینسوکے نے دستخط کیے۔

اِس اسکالرشپ کے ذریعے سے جاپان کی حکومت اعلیٰ جاپانی یونیورسٹیوں میں وفاقی حکومت کے افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اورڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے 3 سال کیلئے 1 اسکالرشپ فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نئی کتابوں کی اشاعت ناممکن دکھائی دینے لگی

واضح رہے کہ یہ پروگرام پہلی بار پاکستان 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ تب سے جاپانی گرانٹ ایڈ (JDS) فیلو کے چار بیچوں نے اس اسکالرشپ کا فائدہ اٹھایا ہے۔

جے ڈی ایس کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انتظامی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے اور ان قابل سرکاری افسران کو ماسٹرز اور ڈاکٹر آف فلسفہ کی ڈگریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جو پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تشکیل اور نفاذ میں شامل ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کےسیکریٹری نے جاپان کی حکومت اور عوام کی حمایت پر ان کی تعریف کی اور مستقبل میں دونوں فریقوں کے درمیان مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

Related Posts