اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد جاپان نے بھی پاکستانی باشندوں پر اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔
جاپانی سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ27 فروری کے بعد جاپان آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی لہذاٰ پاکستانی وزارت خارجہ جاپانی درخواست پر عمل کرنے میں تعاون کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کوریا سے ہوکر آنے والے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق