جاپان کی حکومت نے افغانستان کے لیے 58.4 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
کابل میں جاپان کے سفارت خانے نے اپنے ایکس ہینڈل پر خبر دی ہے کہ یہ انسانی امداد افغان عوام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرنے والے اداروں جیسے اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور جاپانی غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کے ذریعے افغانستان کے عوام کو دی جائے گی تاکہ لوگوں بالخصوص بے گھر افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
سات کلومیٹر طویل قرآن مجید تحریر کرنے والے خطاط عظیم اقبال سے ملیے
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اگست 2021 سے اب تک افغانستان کو جاپانی حکومت کی امداد کی رقم 447 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
یاد رہے پڑوسی ممالک سے روزانہ ہزاروں افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی جاری ہے، جس نے افغانستان کی طالبا حکومت کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔