جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

japan pakistan
japan pakistan

اسلام آباد: جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کااعلان کردیا ہے جس کے لیے ہنر مند اور نیم ہنر مند نوجوانوں کو جلد جاپان بھیجا جائےگا۔

چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا تھا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جلد جاپان کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا جائےگا۔

جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سےچیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سرفراز ظہور چیمہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی سخت شرائط کا اطلاق ، 11اشیاء ممنوعہ قرار

سرفراز ظہور چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کے لیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Related Posts