ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اب تک کوئی اکاؤنٹ نہیں بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ جنت مرزا نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ یہ میں نہیں ہوں، براہِ کرم نفرت پھیلانا بند کیجئے۔
اداکارہ جنت مرزا نے کہا کہ میں ٹک ٹاک یا انسٹا گرام کے علاوہ کہیں موجود نہیں ہوں، نہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے نہ ہی فیس بک پر کوئی پیج۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نجی ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو ویڈیو پر تنقید کرنے پر جواب دیتے ہوئے منافق قرار دے دیا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ویڈیو پر ردِ عمل کی ویڈیو بناتے ہوئے وقار ذکاء نے ان کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا جس پر جنت مرزا نے 2 روز قبل انہیں اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں منافق قرار دے ڈالا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی وقار ذکاء پر تنقید، منافق قرار دے دیا