ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔
22 سالہ ٹک جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔
انہوں نے اسٹوری پر لکھا کہ 22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔
کاپی رائٹ کے الزام کے بعد ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا نیا گانا ریلیز
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی تھی۔