فیشن انڈسٹری میں جھانوی کپور کی پہلی بین الاقوامی انٹری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے پیرس فیشن ویک میں اپنے پہلے بین الاقوامی رن وے ڈیبیو میں معروف ہندوستانی ڈیزائنر راہول مشرا کی دلربا کلیکشن کے ساتھ شرکت کرکے سب کے دل جیت لیے۔

  رن وے پر جھانوی کی دلکش اداؤں سے بھری ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ دلکش بولڈ لباس میں جھانوی کی مست اداؤں نے تہلکہ مچا دیا۔ ان کا اوپر کا لباس صرف ایک اسٹریپ لیس بلاؤز پر ہی مشتمل تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر پیرس کے اپنے خوبصورت تجربے کے اسنیپ شاٹس شیئر کیے، جس میں اس کی دلکش رن وے واک کے کلپ بھی شامل ہیں۔

اس پہلی بین الاقوامی انٹری نے نہ صرف ایک ابھرتے ہوئے فیشن آئیکون کے طور پر ان کی حیثیت کو مستحکم کیا بلکہ ہندوستانی لباس کو بھی بہت خوبصورت انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

Related Posts