جمشید دستی کا خفیہ ایجنسیوں پر اہلِ خانہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمشید دستی کا خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی پر اہلِ خانہ سے غیرانسانی سلوک کا الزام
جمشید دستی کا خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی پر اہلِ خانہ سے غیرانسانی سلوک کا الزام

سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی نے خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی پر اپنے اہلِ خانہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گولی مار دیں۔ پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں جمشید دستی نے کہا کہ میں آج صبح پونے چار بجے یہ ویڈیو بنا رہا ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان سے کہتا ہوں کہ میں قومی اسمبلی کا الیکشن 4 بار جیت چکا ہوں۔ آج خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی کے لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے۔

ٹوئٹر پیغام میں جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر پر (ظفر کالونی، جھنگرروڈ مظفر گڑھ میں) خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی کے لوگوں نے بہت بڑا ظلم کیا۔ میری بیوی کو بے لباس کیا،  میرے بچوں کو مارا پیٹا ہے۔اس تمام تر تشدد کے دوران دوران میرا 10 ماہ کا چھوٹا بیٹا روتا اور چیختا چلاتا رہا ہے۔ 

پیغام میں جمشید دستی نے کہا کہ ہمیں 3 گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا۔ ہمارے ساتھ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی گئی۔ گھر کے موبائل فون اور کیمرے توڑ کر لے گئے۔ طویل عرصے سے یہ غنڈہ گردی جاری ہے اور میں پچھلے 9 ماہ سے ان کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کر رہا ہوں، لیکن اب ہر حد پار ہوچکی ہے۔

جمشید دستی نے کہا کہ میں پاکستانی شہری ہوں، اتنا بڑا ظلم ہوا جو میں سوچ نہیں سکتا۔ میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں اس ملک و قوم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میرا گناہ یہ ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے لوگ میرے گھر سے جو کچھ ان کے ہاتھ لگا، ساتھ لے کر چلے گئے ہیں۔ 

Related Posts