جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تعینات، صدرِ مملکت نے منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تعینات، صدرِ مملکت نے منظوری دیدی
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تعینات، صدرِ مملکت نے منظوری دیدی

اسلام آباد: جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے، فیصلے کی منظوری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری آئین کی دفعہ 48 ون اور اسٹیٹ بینک ایکٹ کی دفعہ 11 اے ون کے تحت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری 

قبل ازیں جمیل احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر رہ چکے ہیں جن کو گورنر تعینات کرنے کی ایڈوائس وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی تھی۔

اس سے قبل ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ تعیناتی کی مدت 3 ماہ قبل ختم ہوئی۔ بعد ازاں مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج دے دیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے رپورٹ جاری کی کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کا ملک کی معاشی صورتحال کے متعلق کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

Related Posts