کراچی: بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ میں شعبہ غیر ملکی کے تحت سالانہ کانووکیشن23 ممالک کے 73طلبہ کرام کو دستار فضلیت دیدی گئی، طلبہ میں امریکا، برطانیہ،تھائی لینڈ،ترکی،عرب اور افریقین ممالک کے طلبہ شامل تھے۔
ائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بنوریہ کا بطور ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ افتتاح کیاگیا،جس کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ کو ایچ ای سی سے منظور ڈگری جاری کرنے والے پہلے دینی ادارے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجموعی طور پر5ہزار سے زائد طلبہ وطالبات ملکی وغیر ملکی زیر تعلیم ہیں J جن میں سے 603طلبہ کا تعلق دنیا کے مختلف 53ممالک سے ہے، جبکہ ختم بخاری میں ملکی 568 سے زائد طلبہ کو دستار فضیلت دی جائے گی۔
گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے طلبہ کے اعزاز میں البرنامج السنوی 2022کے عنوان سے تقرییب کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف ممالک کے قونصلیٹس، سیاسی سماجی شخصیات،تاجر، وکلاء، صحافی، اسپورٹس پرسن، ساوتھ افریقہ اور امریکا، کینڈا سمیت مختلف ممالک کے وفود جن میں امریکا سے مولانا لطیف الرحمن، مولانا نبیل ودیگر شامل تھے، علما کرام نے شرکت کی۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباداقبال انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے پروفیسر معصوم یاسین زئی،معروف تاجر زبیر موتی والا، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم،جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالرحیم سمیت دیگرشخصیات نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور دینی مدارس کی خدمات کو سراہتے ہوئے بنوریہ اور مفتی محمد نعیم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جامعہ بنوریہ کا بطور ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹوٹ افتتاح کیا گیا،جس سے ہائر ایجوکیشن آف پاکستان سے منظور ڈگری دینے والا جامعہ بنوریہ پہلا دینی ادارہ بن گیا۔
تقریب میں اقبال انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اور بنوریہ کے درمیان تعلیمی تعاون کا ایم ایو بھی سائن کیا گیا،جس پر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (IRD) کے ریکٹر پروفیسر معصوم یاسین زئی آر آئی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن الامین، جامعہ بنوریہ کے عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم اورنائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: اسلامی تعلیمات سے متاثر37سالہ فلپائنی خاتون کا جامعہ بنوریہ میں قبول اسلام