ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون اواتارسیریز کا تسلسل تیسری فلم پر ختم کرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اواتار سیریز کو 3 فلمز کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی ہدایتکار جیمز کیمرون نے 2009 میں اواتار سلسلے کی پہلی فلم کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ میں 5 حصوں میں اواتار کی کہانی مکمل کروں گا۔ رواں برس اواتار سلسلے کی دوسری فلم ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماؤں کا لڑکیوں کے وزن کے متعلق رویہ حساس ہوتا ہے۔سوناکشی سنہا

جیمز کیمرون کی ہدایات کے تحت اواتار سلسلے کی تیسری فلم پروڈکشن کے مراحل میں ہے تاہم ہالی ووڈ ہدایتکار پہلی فلم کی کامیابی کے بعد کیے گئے اعلان سے پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں جن کا عندیہ ہے کہ اواتار 3 کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران جیمز کیمرون نے کہا کہ میں نے اواتارسلسلے کی کہانیاں اسٹریمنگ سروسز کی آمد سے پہلے ہی لکھ ڈالیں۔ کورونا کے باعث فلمز دیکھنے کے تجربے میں بھی تبدیلی آئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ لوگ اواتار 2 پر کیا ردِ عمل دیتے ہیں؟

جیمز کیمرون نے کہا کہ گزشتہ 13سال میں دنیا کا چیزوں کو دیکھنے کا نقطہ نظر بدل چکا۔ کورونا اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی آمد سے بہت کچھ بدل گیا۔ ہمارا اواتار سیریز کی فلمز پر خرچ بہت زیادہ آیا۔ اگر دوسرے حصے سے فائدہ نہ ہوا تو اواتار 3 پر سلسلہ ختم سمجھیں۔

 

Related Posts