کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے بلائی گئی اہم تقریب میں معروف شخصیات جیمز بانڈ بن کر شریک ہوئی ہیں۔ شوبز کے معروف ستاروں اور سیاسی شخصیات نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات سے لے کر ہمایوں سعید تک مختلف شخصیات نے جیمز بانڈ کے سوٹ میں ملبوس ہو کر شہرِ قائد میں 3 دسمبر کو منعقد ہونے والی تقریب میں اپنے جلوے بکھیرے۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر تقریب کی بہت سی تصاویر وائرل ہوئیں جن پر ٹوئٹر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ عوام کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا سوٹ پہن کر پاکستانی ستاروں نے ایک منفرد تقریب میں شرکت یقینی بنائی۔ بہت سے مداحوں نے شوبز شخصیات پر تعریف و تنقید کی۔
تصویری تجزیہ:ایمن اورمنال کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی
کھیل کھیل میں کاپریمیئر، سجل اوربلال عباس سمیت دیگر ستاروں کی تصاویر