چیف سیکریٹری کے احکامات نظر انداز، جمیل فاروقی نے پی ڈی اورنگی کا دفتر سیل کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC employees deprived of salaries

کراچی: کے ایم سی میں چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ جمیل فاروقی نے پی ڈی اورنگی کا دفتر بغیر کسی تحریری حکم نامے کے، مبینہ طور پر سیل کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذاتی مخاصمت کے باعث چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ حکم نامے پر عمل در آمد نہ کر کےسینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نےکے ایم سی اورنگی پراجیکٹ کا عہدہ متنازعہ بنا دیا۔

مذکورہ عہدے  پر بیک وقت 2 افسران براجمان ہیں۔ ایک افسر جسے سابق میئر کراچی کا لاڈلا ہونے کا اعزاز حاصل ہےاور نیب زدہ ہونے کے باوجود شارق الیاس کو پی ڈی اورنگی تعینات کیا گیا جبکہ دوسری جانب اورنگی کے قبضہ مافیا کے خلاف کام کرنے والے افسر ہیں۔ 

 سابق میئر کراچی کے غیر قانونی مفادات کے خلاف رہنے والے افسر کو محض اس لئے عہدے سے ہٹایا گیا کہ انہوں نے سیاسی چھتریوں میں پناہ لینے والے لینڈ گریبرز کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ  انہیں قانون کے کٹہرے میں بھی لاکھڑا کیا۔ اس دوران اس افسر کو دھمکیوں اور لالچ سے خریدنے کی کوشش کی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سابق میئر کراچی نے بعض قیمتی اراضی اپنے عزیزوں کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرانے کی بھی کوشش کی تاہم پی ڈی اورنگی رضوان خان نے میئر کراچی کے  مبینہ غیر قانونی احکامات کو مانے سے انکار کر دیا تھا

۔مافیا نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بلکہ کئی بار جان لیوا حملے بھی کیے مگرجب رضوان خان ڈٹے رہے توانہیں راستے سے ہٹانے کے لیے سابق میئر کراچی کے چہیتے افسر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کی خدمات حاصل کی گئیں۔

 میئر کراچی کے جانے کے بعد سابقہ تاریخوں میں شارق الیاس نامی نیب زدہ افسر کو پی ڈی اورنگی ٹاون کے عہدے سے نوازنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، شارق الیاس نے بڑی کوشش کی کہ وہ سابق میئر کراچی  کوخوش کر کے ان کے عزیزوں کو نوازیں تاہم یہ نہ ہو سکا۔ 

 میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد ماتحت افسران اور عملے نے انہیں اس کام سے روک دیا ۔اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر ایکشن کی درخواست جب رضوان خان نے چیف سیکریٹری سے کی تو انہوں نے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے رضوان خان کو پی ڈی اورنگی ٹاؤن کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تاہم سابق میئر کراچی کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے کام کرنے والے افسران متحرک ہو گئے اور انہوں نے رضوان خان کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کروا دیا ، اس میں ناکامی کے بعد جمیل فاروقی نے چیف سیکریٹری کے احکامات ماننے کے بجائے ۔ پی ڈی اورنگی کا دفتر اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر سیل کروا دیا ہے۔ 

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی کا کردار بھی مشکوک دکھائی دیتا ہے کیونکہ  اب تک جمیل فاروقی کی من مانیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 2 روز میں تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی ہوگی۔غلام نبی میمن

Related Posts