مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری، جماعتِ اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملکی تاریخ کی بد ترین مہنگائی کے خلاف سیاسی کارکنان اور عوام کا احتجاج جاری ہے، جماعتِ اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا ہے جس کی آج راولپنڈی کی جانب روانگی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  جماعتِ اسلامی نے عوام کو بد ترین مہنگائی، سودی معیشت اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ٹرین مارچ کا آغاز کیا جو دوسرے روز لاہور جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا احتجاج

آج امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ٹرین مارچ کے شرکاء راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوامی اجتماع سے خطاب بھی ہوگا۔

دو روز قبل جماعتِ اسلامی کا ٹرین مارچ صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے روانہ ہوا۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے ابتدا ہی سے ٹرین مارچ کی قیادت سنبھال لی۔

شرکائے ٹرین مارچ سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رحیم یار خان سے لے کر لاہور تک عوام نے مثالی تعداد میں شرکت کی۔ عوام مہنگائی سے عاجز آچکے ہیں۔

خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نالائقی اور سپر نالائقی کیلئے ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس عائد کیے۔ پارلیمنٹ میں مافیا کے نمائندے بیٹھے ہیں جو ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ عوام پریشان سہی، حکمرانوں کا کاروبار بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

Related Posts