کراچی: جماعتِ اسلامی نے الیکشن التوا از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کے سپریم کورٹ میں فل کورٹ بینچ قائم کرنے کے مطالبے سے اتفاق کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ صرف 2 صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن مذاق کے مترادف ہے۔ ہر جمہوریت پسند یہ مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ فل بینچ تشکیل دے۔
عمران خان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟ رانا ثناء اللہ
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی بحران کا حل سپریم کورٹ کے فل بینچ کی تشکیل ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور کرتا ہے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ فل کورٹ بینچ کا مطالبہ پی ڈی ایم سمیت ہر جمہوریت پسند کا مطالبہ ہے۔ صرف دو صوبوں میں الیکشن سے افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر مذکورہ انٹرویو آج نشر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی نے سندھ حکومت پر بلدیاتی الیکشن میں نتائج بدلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا تھا۔
آج سے 3 ماہ قبل 17 جنوری کو جماعتِ اسلامی نے ملک کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج مبینہ طور پر بدلے جانے کے ردِ عمل کے طور پر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اجلاس طلب کر لیا۔