کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا، عوام کی طاقت سے کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کالے قانون کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کراچی میں سندھی اور مہاجر کی تفریق پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت و عصبیت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
آل پارٹیز کانفرنس کرنے والے سڑکوں پر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے گرین لائن کا افتتاح تو کیا لیکن آج تک بسیں نہیں چلائیں گئیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن سڑکوں پر آنےکے بجائے الیکشن کاانتظارکرے،گورنرپنجاب