اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے والے جہانگیر ترین تھے۔فواد چوہدری کا بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad chaudhry criticise bilawal house over IG Sindh leave

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اور موجودہ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے والے جہانگیر ترین تھے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر خان ترین، اسد عمر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان جھگڑے سے پارٹی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف اپنی ہی غلطیوں کے باعث ملک میں تبدیلی لانے کا وعدہ پورا نہ کرسکی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے نام پر تحریکِ انصاف کو ووٹ دئیے گئے جنہیں عوام نے سیاسی انتظامیہ میں اصلاحات کیلئے منتخب کیا جبکہ عوام عمران خان سے بے حد توقعات وابستہ کرکے بیٹھے ہیں۔ بیوروکریٹس نے سیاسی نظام کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نظام پر قبضہ کر لیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ نظام کی اصلاح میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ عمران خان کے نظریات عوام کے سامنے واضح ہیں۔ ایک قائد کی حیثیت سے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم منتخب کی جبکہ داخلی تنازعات کے باعث نئے چہروں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان تنازعات کے حل کی بھرپور کوشش کی تاہم ہمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مسائل تب سامنے آئے جب ہم حکمرانی اور پارٹی معاملات میں توازن پیدا نہ کرسکے جبکہ عمران خان اپنی ہی سیاسی ٹیم کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بڑی تعداد میں مشیر اور معاونینِ خصوصی کی تعداد بھی تنقید کا باعث ہے جبکہ فوج سمیت تمام قومی ادارے جمہوری نظام کی بہتری کیلئے تحریکِ انصاف کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نظام کو مزید طاقتور بنایا جائے تاکہ نظام بہتری کی طرف بڑھے۔ 

Related Posts