لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین علی ترین کے ہمراہ چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے خلاف چینی اسکینڈل کیس کی سماعت آج ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں ہوگی۔ جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ہیں۔
اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے کیس کی سماعت کے موقعے پر ان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ہیں۔ جہانگیر ترین چینی اسکینڈل کیس میں لگائے گئے الزامات کا سامنا کریں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔
چینی مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے 14 اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی درخواست پر جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد