این اے 149، جہانگیر ترین کو آزاد امیدوار نے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟

استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان سے تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر نے شکست دے دی ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے بھاری مارجن سے شکست دیتے ہوئے 1 لاکھ 43 ہزار 613 ووٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے 50 ہزار 166 ووٹ لیے۔ یوں سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی عامر ڈوگر سے 93 ہزار 447 ووٹوں کے بھاری مرجن سے شکست کھا گئے۔تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔

دوسری جانب مانسہرہ سے بھی اَپ سیٹ شکست کی اطلاع سامنے آئی جہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے آسانی سے شکست دے دی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نواز شریف کو تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے 80 ہزار 382کے مقابلے میں 1 لاکھ 5 ہزار 249 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ 

 

Related Posts