جہانگیر ترین نے بھی رخت سفر باندھ لیا، آئندہ ہفتے وطن واپسی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JAHANGIR TAREEN LIKELY TO RETURN TO PAKISTAN NEXT WEEK

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کے اگلے ہفتے پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور ان کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔

اس سے قبل 2 اپریل کو حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نعمان لنگڑیال نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کہا تھا کہ ترین گروپ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گا،ترین گروپ نے یہ فیصلہ ملک کی بہتری کے لیے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، شہباز شریف

 وزیراعلیٰ بزدار کی قیادت میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے،عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب میں کرپشن عروج پر تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے ترین گروپ کی حمایت اور مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

Related Posts