عمران خان کو بڑا دھچکا، جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ، اعلان جلد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jahangir Tareen

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، اعلان جلد متوقع ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سیدہ شہلا رضا کاکہنا ہے کہ ناراض پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے پی پی رہنماء مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین سیاست میں غیر فعال ہیں تاہم 2018 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں انہوں نے اہم کردار اداکیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور، جہانگیر ترین کی ضمانت منظور، عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جہانگیر ترین عملی سیاست سے تو دور رہے لیکن چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی تھی اور بیرون ملک چلے گئے تھے۔

وطن واپس آنے کے بعد بھی جہانگیر ترین اور عمران خان کے تعلقات میں سرد مہری واضح رہی جس کی وجہ سے جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

Related Posts