جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب
جہانگیر ترین کی سرگرمیاں تیز،21 اپریل کو اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال اراکین اسمبلی نے سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے مشاورتی اجلاس 21اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس افطار ڈنر کے موقع پر ہوگا جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے اندر رہ کر دباؤ بڑھانے سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ تمام سیاسی امور پر غور کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی صورت ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، شفقت محمود

واضح رہے جہاںگیر ترین اور ان کے صاحبزادے آج ایف آئی اے بیکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا کر میری ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے خلاف ایسا کون کر رہا ہے۔

گفتگو کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف 3 ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے آخری بار کہتے ہیں کہ انصاف کریں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل عدالت نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22اپریل تک توسیع کی تھی۔

Related Posts