ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکلین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے، جیکلین فرنانڈیز سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات ہیں اور حال میں انکشاف ہوا ہے کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں: زوہا رحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم 83 میں کام کریں گی