جیکولین فرنینڈز کو کرسمس پر ان کے ’سانتا کلاز‘ کا انوکھا تحفہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jacqueline Fernandez gets a French vineyard from her ‘Santa Claus’

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو اس سال کرسمس کے موقع پر ان کے ’سانتا کلاز‘سکھیش چندرشیکھر کی جانب سے ایک وائن یارڈ کا تحفہ دیا گیا ہے۔

جیل سے اپنی محبوبہ جیکولین فرنینڈز کے نام لکھے گئے خط میں کھیش چندرشیکھر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرسمس کے لیے انہیں یہ خاص تحفہ دیا ہے۔

25 دسمبر کو لکھے گئے اس خط میں چندرشیکھر نے اداکارہ کو “میری کرسمس” کی مبارکباد دی اور لکھا:”آپ سے دور رہنے کے باوجود یں آپ کے لیے سانتا کلاز کا کردار ادا کرنے سے باز نہیں آ سکتا۔ اس سال میرے پاس آپ کے لیے ایک خاص تحفہ ہے، میری محبت۔”


انہوں نے مزید لکھا: “آج میں آپ کو شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک فرانس میں ایک پورا وائن یارڈ تحفے میں دے رہا ہوں، جس کا آپ نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ میں بے تاب ہوں کہ آپ کا ہاتھ تھام کر اس باغ میں چہل قدمی کروں۔”

چندرشیکھر نے اپنی دیوانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: “دنیا چاہے مجھے پاگل سمجھے لیکن میں واقعی آپ سے پاگلوں کی طرح محبت کرتا ہوں۔ انتظار کریں، جب میں باہر آؤں گا، تو پوری دنیا ہمیں ایک ساتھ دیکھے گی۔”اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے تاحال اس خط پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دیکھئے تصاویر: کرسمس کے دلکش رنگوں میں رنگا بالی ووڈ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیکولین فرنینڈز بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ تفتیش، کئی ملین روپے کی بھتہ خوری کے مقدمے میں سکھیش چندرشیکھر کے خلاف گواہ ہیں۔

جیکولین فرنینڈز نے رواں سال فروری میں دہلی پولیس سے رجوع کیا اور جیل میں قید چندرشیکھر کی جانب سے مبینہ دھمکیوں اور ہراسانی کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی تھی۔

Related Posts