یہ سچ ہے کہ سینئر اداکار اقربا پروری کو فروغ دیتے ہیں، صبا بخاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ سچ ہے کہ سینئر اداکار اقربا پروری کو فروغ دیتے ہیں، صبا بخاری
یہ سچ ہے کہ سینئر اداکار اقربا پروری کو فروغ دیتے ہیں، صبا بخاری

کراچی: اداکارہ صبا بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر اداکار اقربا پروری کو فروغ دیتے ہیں اور نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے مشکل تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”بعض اوقات سینئر اداکار نئے آنے والوں کی دل آزاری کرتے ہیں“

انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وہ ایک سینئر اداکار کے ساتھ کام کررہی تھیں تو انہوں نے کہا کہ، مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ لوگ اس طرح کے معمولی چہرے کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Bukhari (@saba_bukharii)

صبا بخاری نے مزید کہا،کچھ سینئر اداکاروں نے بھی مجھے مشورہ دیا کہ میں اداکاری کا پیشہ بالکل چھوڑ دوں۔” انہوں نے مزید کہا، ”جوکہتے ہیں کہ انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں، یہ بالکل بھی درست نہیں ہے،صبا نے مزید کہا، سینئر اداکار اور ان کے خاندان کے افراد انڈسٹری میں ہیں اور وہ اپنے بچوں کی پروموشن کرتے ہیں اور ان کے کام کو اجاگر کرتے ہیں۔

صبا بخاری نے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے کمنٹ میں انہوں نے لکھا کہ، دل نا امید تو نہیں، انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے اپنی جدوجہد کے دوران انڈسٹری میں مختلف ’مرد‘ اور ’ہدایت کاروں‘ سے حاصل کردہ مشورے کے بارے میں لکھا۔

Related Posts