بالی ووڈ میں اقربا پروری نہیں، باہر والوں کو اسٹار کڈز سے زیادہ آسانیاں میسر ہیں۔ انو ملک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ میں اقرباپروری پرانی نہیں ہے اور اکثراوقات یہ موضوع زیرِ بحث آتا رہتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی موسیقاروگلوکار انو ملک نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں اب باہر والوں کو اسٹار کڈز سے زیادہ آسانیاں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں اسٹار کڈز کو آسانی سے کام مل جاتا ہے، ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ اسٹار کڈز کے مقابلے میں باہر والوں کو زیادہ آسانیاں میسر ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اُن کی بیٹی جس نے ‘ناگن ڈانس’ اور ‘ٹلی’ جیسے گانوں پر کام کیا ہے، انڈسٹری میں کسی بھی دوسرے فنکار کی طرح اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے آج بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انو ملک نے کہا کہ میری بیٹی نے آج تک کسی سے کام نہیں مانگا، اسے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے انٹرویو کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ اقربا پروری کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسٹار کڈز کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

Related Posts