افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان
افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کے روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سےاشیاء پاکستانی کرنسی (روپے) میں درآمدات کی منظوری کا امکان ہے جس کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

مزید برآں اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین پر روسی حملے کا علم ہوتا تو کبھی ماسکو کا دورہ نہیں کرتا، عمران خان

اجلاس میں وزارت اقتصادی امور اور وزارت منصوبہ بندی کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری، بینک آف خیبر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مارک اپ کی ادائیگی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری سمیت مالی سال 2021-22 کے لیے ملنے والی غیر ملکی امداد کو استعمال کیلئے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ای سی سی کے اس اجلاس میں مالی سال 2021-22ء کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے تحت 193 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

Related Posts